بلوچستان کے علاقے موسی خیل سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

قدرتی وسائل اور حسن سے مالا مال پاکستان پر قدرت ایک بار پھر مہربان ہو گئی ہے، قدرتی وسائل اور معدنیات سے مالا مال بلوچستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، تیل اور گیس کے نئے ذخائر بلوچستان کے علاقے موسی خیل سے دریافت ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے موسی خیل سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر اوجی ڈی سی ایل کی جانب سے دریافت کیے گئے ہیں، جن کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں لکیرود کے 3 ہزار میٹر گہرے کنوے سے ابتدائی جانچ میں 2.5 ملین کیوبک فٹ یومیہ کے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کا بڑی کامیابی حاصل کرنے کے بعد خوشخبری سناتے ہوئے مزید بتانا تھا کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں لکیرود کے 3 ہزار میٹر گہرے کنوے سے جانچ میں یومیہ 18 بیرل خام تیل کے زخائر بھی ملے ہیں، تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کے حوالے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >