پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، گوادر پورٹ پر عالمی تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں، ایف بی آر کے مطابق حکومت کی جانب سے ٹرانس شپمنٹ پالیسیوں میں تبدیلی سے گوادر پورٹ کو مزید فعال ہونے میں مدد ملی۔

پاکستان کی بہتر ٹرانس شپمنٹ پالیسی کے نتیجے میں پاکستانی بندرگاہوں خصوصاً گوادر پورٹ پر بین الاقوامی راہداری سرگرمیاں شروع ہو گئیں۔ گوادر پرو کے مطابق نئی پالیسیوں کے نتیجے میں 200 ٹن تازہ مچھلی چین بھیجی گئی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری حاجی عبدالرزاق داؤد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے حالیہ ٹویٹ میں کہا وزارت تجارت اور پاکستان کسٹم نے کامیابی کے ساتھ مچھلی چین بھیجی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مچھلی کو 8 مال بردار کنٹینروں میں بھیجا گیا ہے۔ امید ہے کہ یہ ہماری ٹرانس شپمنٹ پالیسی کی حوصلہ افزا شروعات ہوگی اور گوادر پورٹ آپریشن میں اضافہ ہوگا۔  مشیر تجارت نے یہ بھی بتایا کہ کنٹینروں کے آزادانہ روانگی کی سہولت کیلئے قواعد میں ترمیم کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایف بی آر نے بھی واضح کر کے قوم کو خوشخبری سنا دی ہے  کہ اب گوادر بین الاقوامی نقل و حمل کر مرکز بننے کے لیے بالکل تیار ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >