سٹیل ملز ملازمین کو نہیں،عمران خان کو اپنے عہدے سے بر طرف ہونا چاہئیے،بلاول بھٹو

 

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ "بے رحم حکومت نے اسٹیل ملز کے ساڑھے چار ہزار ملازمین کو برطرف کردیا، پاکستان پیپلزپارٹی برطرف کئے جانے والے اسٹیل ملز کے تمام ملازمین کو بحال کرے گی”

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین کا ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ "اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک اہلیان سندھ ہیں، ہم پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے جان چھڑانے نہیں دیں گے، اسٹیل ملز ملازمین کے بجائے عمران خان کو برطرف ہونا چاہئیے”

خیال رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ جاری ہے، سٹیل ملز سے برطرف ہونے والے ملازمین کی جانب سے حکومت کے مذکورہ اقدام پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے، علاوہ ازیں سیاسی حلقوں کی جانب سے بھی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ برطرف ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

  • بلاول کیا جانے میرٹ کی مزہ:۔
    جسکا اپنا میرٹ پارٹی ہیڈ کا بیٹا ہونا ہو اسےانسان سے میرٹ کے متعلق امید رکھنا بالکل فضول ہے۔ اب ان لوگوں کون سمجھائے کے انکے نوازے ہوئے لوگ جن کو انکی جی حضوری کے علاوہ کچھ اور آتا بھی نہیں۔ کس طرح اسٹیل مل جیسے اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >