نا مکمل انڈر پاس کا افتتاح کرنے پر شہری وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پر برس پڑے
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے فردوس مارکیٹ میں نامکمل لال شہباز قلندر انڈر پاس کا افتتاح کرکے شہریوں کے مسائل مزید بڑھا دیے گئے ہیں، وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے جس انڈرپاس کا افتتاح کیا گیا نا تو وہ منصوبہ مکمل ہے اور نہ ہی اس کی فنیشنگ ہوئی ہے۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فردوس مارکیٹ کے نامکمل انڈرپاس کی سیوریج، اور اطراف کی سڑکوں پر تاحال کام جاری ہے، کئی ماہ کی تاخیر کے بعد بھی نا مکمل انڈر پاس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، چھ ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے انڈر پاس کا کام مکمل نہ کیا جا سکا۔
لاہور کے شہریوں کا نامکمل انڈر پاس کے افتتاح کیے جانے کا شکوہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منصوبہ نامکمل ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ انڈرپاس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ وہی پرانا کا پرانا ہی ہے اگر انڈرپاس مکمل ہونے پر افتتاح کیا جاتا تو تھوڑا ٹریفک کا مسئلہ حل ہوسکتا تھا۔
فردوس مارکیٹ کے نا مکمل انڈرپاس کے ٹھیکیدار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے ابھی کچھ روز لگیں گے، جس پر لاہور کے شہریوں نے پنجاب حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کا افتتاح ضرور کریں لیکن تب جب وہ مکمل ہوجائیں، نامکمل منصوبوں کا افتتاح کر کے لوگوں کی مشکلات نہ بڑھائی جائیں۔
Good on Lahore citizens to call out this shit. Shouldn’t Buzdar ask his civil servants what the hell is going on and fine the contractors.
BRT Peshawar is also incomplete after so many years and was partially inaugurated. It stinks of incompetence and corruption. Courtesy PTI.
hahhahah bonga leader and bonga CM atleast those patwaries were good in making underpasses
And laundering money and sending their mothers back as packages.
Totally wrong report… It is completed and traffic is passing under it.
Please verify before comments.
کیسی قوم ہے جہاں کے لیڈران ہسپتالوں کی سکیننگ مشینوں، واٹر فلٹریشن یونٹس، انڈر پاسز، پلوں، نلکوں اور نالیوں کے بھی افتتاح کرتے ہیں اور انہیں شرم بھی نہی آتی۔
ابھی تو اس نے عمران خان سے فیتہ کٹوانا تھا مگر لگتا ہے اس کو کسی نے بتا دیا کہ وہاں مت جانا بستی ہوگی
What an asshole the Bakarwal is!