اہم سفارتی کامیابی،او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 48واں اجلاس اسلام آبادمیں ہوگا
اہم سفارتی کامیابی، او آئی سی کا وزرائے خارجہ کا 48واں سی ایف ایم اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری کے مطابق پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک اور اہم کامیابی ملی ہے، او آئی سی نے اپنا وزرائے خارجہ کونسل (سی ایف ایم ) کا 48واں اجلاس آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پاکستان کی سفارتی سطح پر اہم پیش رفت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی پیش کش کا مثبت جواب دیتے ہوئے نائجر میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل (سی ایف ایم) کے 47 ویں اجلاس نے 2021 میں اسلام آباد میں 48 ویں سی ایف ایم اجلاس کی میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Positively responding to #Pakistan’s offer, the 47th Session of the Council of Foreign Ministers (CFM) of @OIC_OCI in #Niger has decided to host the 48th CFM Session in #Islamabad in 2021.#OIC47CFMNiamey
🔗 https://t.co/J9MWh8PTTV pic.twitter.com/8XtMdwBzPI— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) November 28, 2020
پاکستان اگلے تین سالوں کے لئے او آئی سی کی 6 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بھی بن گیا ہے، پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے۔ اس نے ہمیشہ امت مسلمہ کی اجتماعی آواز کے طور پر او آئی سی کے کردار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے ، جس میں 57 ممبرز اور 5 مبصرین ریاستیں چار براعظموں پر پھیلی ہوئی ہیں۔
لول
اقوام متحدہ کے بعد سب سے بڑی تنظیم
جیسی اقوام متحدہ ویسی او آی سی، ناکارہ حکمرانوں کا گروپ
اس سیٹم میں رہتے ہوے بڑی کامیابی ہے
اگر ملک کو ٤٠ لوٹ کے مقروض نہ کیا ہوتا اور انڈیا کو نہ نوازا ہوتا تو
آج ہمیں اس طرح کی بکواسیات کی ضرورت ہی نہ ہوتی
الله نواز زرداری سے کشمیروں کے خون کا حساب لے گا-
Let us see PDM…the agent of RSS Bhagwan Terrorist, Surrender Modi say about it.
Let us see PDM…the agent of RSS Bhagwan Terrorist, Surrender Modi say about it.