سابق وزیراعظم کے صاحبزادے کو 30 دن کیلئے جیل بھجوانے کے احکامات جاری

ڈپٹی کمشنر ملتان نے علی قاسم گیلانی کو ایم پی او تھری کے تحت تیس دن کیلئے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے۔

مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ علی قاسم گیلانی پر نقص امن اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں،علی قاسم گیلانی کو 30دن تک زیر حراست رکھا جائے۔

انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم آباد اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا، ہنگامہ آرائی کرنے اور تالے توڑ کر اسٹیڈیم میں گھسنے والے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر علی قاسم گیلانی سمیت چالیس کارکن زیرحراست ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے کوروناوائرس کےخدشات کےپیش نظرجلسے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادوں سمیت پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ہنگامہ آرائی کی اور سٹیڈیم کا تالہ توڑدیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ریلی نکالنے اور ایف آئی آر پھاڑنے پر علی موسیٰ گیلانی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی بعد ازاں اگلے دن عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا

  • Adalat ne zamanat day de… ye lafz sirf elite class ko relief dete waqt he kiu use hota hai? kabhi kisi poor insan ko b ye adalatein issi terha relief deti hein?
    Khan sahab plz ye judiciary ko theak karein, iss ne pakistani awaam ko criminal bnaa dia hai..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >