وزیراعظم کا کا اگلا ٹارگٹ آزاد کشمیر،انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا کا اگلا ٹارگٹ آزاد کشمیر،انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں انتخابی محاذ پر کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی نظر اپنے اگلے ہدف کی جانب ہے، آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی کیلئے وزیراعظم نے کمر کس لی ہے۔

کپتان نے کھلاڑیوں کو اہم ہدایت جاری کردی ہیں، وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کو آزادکشمیرمیں فوری انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جس کیلئے آزاد کشمیر کے ہر حلقہ پر کام شروع کیا جائے گا اور مضبوط امیدواروں کو سامنے لایا جائے گا۔

وزیراعظم گلگت کی طرح آزاد کشمیر کیلئے بھی تگڑی ٹیم تشکیل دینے کی تیاریوں میں ہیں،عمران خان نے کہا کہ علی امین ،عامر کیانی ،سیف نیازی ،بیرسٹر سلطان کو اہم اہداف ملیں گے،جی بی سے بھی اچھارزلٹ چاہئے۔

وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو بھی آزاد کشمیر میں متحرک کیا جائے گا جنہوں نے گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح میں کلیدی رول ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس وقت آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی سب سے بڑی حریف جماعت مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور اگلے سال آزادکشمیر میں الیکشن ہونا ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >