او آئی سی نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کو مسترد کردیا

او آئی سی نے بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کو مسترد کردیا،وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے وزرائے خارجہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر قابض بھارتی فوج کے مظالم کو سخت الفاظ میں مسترد کردیا ہے÷

شاہ محود قریشی نے ٹویٹ میں لکھا کہ او آئی سی نے اپنے سنتالیسویں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کو مسترد کردیا، اجلاس میں غیر قانونی کارروائیوں کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز نائیجر میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور اسلامو فوبیا پر پاکستان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی،دفتر خارجہ نے بھی او آئی سی اجلاس میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرار داد کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے،او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی قرار داد کے مطابق جموں و کشمیر تنازع 7 سے زائد دہائیوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے۔

قرارداد میں بھارت کے 5 اگست 2019ء کے اقدامات کو مسترد کیا اور اس اقدام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست توہین قرار دیا،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی اقدامات کا مقصد مقبوضہ خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا، استصواب رائے سمیت کشمیریوں کے دیگر حقوق چھیننا ہے،دفتر خارجہ کے مطابق قرارداد میں بھارت پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا کردار لائن آف کنٹرول کے اطرف بڑھائے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت جموں وکشمیر، سرکریک اور دریائی پانی سمیت تمام تنازعات عالمی قانون اور ماضی کے معاہدات کے مطابق طے کرے،قراداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورتحال کی نگرانی کرے،قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی جلد بحالی کے لئے کردار ادا کرے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ خصوصی ایلچی کا تقرر کریں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مسلسل نگرانی کرے اور سیکریٹری جنرل یو این کو آگاہ کرے،قرارداد کے مطابق سیکریٹری جنرل او آئی سی، انسانی حقوق کمیشن اور جموں و کشمیر پر رابطہ گروپ معاملے پر بھارت سے بات کرے اور رپورٹ پیش کرے۔

  • Thank you Shah Mehmood Qureshi, you did an outstanding job.
    Only days before our Lifafa media & Lifafa Journalists were singing in the tune of Indian propaganda. Look down at Indian media headline 2 days ago:

    "How Pakistan fell out of favour with O.I.C | Organisation of Islamic co-operation | WION News”


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >