فوج اسرائیل کوتسلیم نہ کرنے کے حکومتی مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج اسرائیل کوتسلیم نہ کرنے کے حکومتی مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا ہے کہ پاک فوج اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حکومتی موقف کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انگریزی اخبار "دی نیوز” میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعے پر حکومت کے موقف کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے۔

میجر جنرل بابرافتخار نے مزید کہا کہ اس موضوع پر غیر ضروری قیاس آرائیوں سےگریز کرنا چاہیے۔

واضح ہو کہ پاکستان میں گزشتہ چند ہفتوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے متعدد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، کہا جارہا تھا کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بین الاقوامی دباؤ بھی ہے اور ملک کے اندر بھی اس معاملے پر مکمل طور پر اتفاق نہیں ہے۔

پاکستان کی حکومت، دفتر خارجہ اور اب پاک فوج کے ترجمان نے ان قیاس آرائیوں کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اپنے متعدد انٹرویوز کے دوران بھی واضح الفاظ میں یہ پیغام دیا ہے کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا کوئی منصفانہ حل نہیں نکل جاتا تب تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق سوچ بھی نہیں سکتے۔

وزیراعظم نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے امریکہ پر اسرائیلی اثر رسوخ کا بہت بڑا ہاتھ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ہم پر امریکی دباؤ میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

  • اب ان ۔۔۔زادے لفافی نسل کا مونہہ بند اور بھونکنا بند ہو جانا چاہئے جو گشتی زاد میر جعفر حامد ٹائپ را والے بھونکتے تھے کہ پاکستان کی فوج یا موجودہ جرنیل پرو اسرائیل ہیں اب ان ۔۔۔زادوں کو اپنی ماں کے خصم انڈیا کو خوش کرنے کے واسطے فی الحال فضلو خنزیری کتے کا اور اس کی فوج دشمنی ملک دشمنی کا سہارا لینے کی ضرورت ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >