نجی ایئرلائن”ایئر سیال” پاکستان میں آپریشنز کیلئے تیار،پہلا طیارہ کراچی پہنچ گیا

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی نجی ایئر لائن ایئر بس اے 320 کے ساتھ اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

کمپنی کا پہلا ایئر بس اے 320 طیارہ امریکہ سے کراچی لینڈ ہوچکا ہے، کمپنی ابتدائی مرحلے میں تین طیاروں کے ساتھ اپنے آپریشنز شروع کرے گی۔

ان طیاروں کے پاکستان پہنچنے کے بعد ہی ایئر سیال اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کرے گی، کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے ہی ایئر سیال کی اندرون ملک پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

ایئر سیال کی جانب ملک کے مختلف شہروں میں آپریشنز شروع کیے جائیں گے، جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور شامل ہیں، مستقبل میں پروازوں کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی بڑھا دیا جائے گا۔

یہ نجی ایئر لائن سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان کا منصوبہ ہے، اس منصوبے کی بنیاد 2015 میں سیالکوٹ میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ایئرپورٹ تعمیر کرنے کے بعد رکھی گئی، سیالکوٹ کا یہ ایئرپورٹ ملک کا پہلا اور واحد نجی ایئرپورٹ ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >