عوامی مسائل سے نابلد سیاسی قیادت کورونا سے نمٹنے میں رکاوٹ ہے،وزیراعظم

جمہوری جدوجہد سے نہ گزرنےوالی سیاسی قیادت کورونا سے نمٹنے میں رکاوٹ ہے،وزیراعظم

کورونا سے نمٹنے کیلئے ایسی سیاسی قیادت رکاوٹ ہےجنہوں نے عوامی مسائل کے حل کیلئے کبھی کچھ نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں ایسی سیاسی قیادت رکاوٹ ہے جنہوں نے نہ کبھی سیاسی جدوجہد کی، نہ عوامی مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی اور نہ ہی عوام کی زندگیوں میں بہتری کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات کیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر جاری کردہ اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے عوامی اجتماعات کا سلسلہ جاری رکھنے کو تنقید کا نشانہ بنا یا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حقیقت تویہ ہےکہ ان "قائدین” کےدلوں میں عوام سےہمدردی ہی کافقدان نہیں بلکہ انہیں غربت کی چکی میں پیسنےکیلئےانکےخاندانوں نےقومی وسائل لوٹےہیں،انکا واحد اورمایوس کن ہدف اپنےخاندانوں کی تجوریوں میں محفوظ قوم کی چوری شدہ دولت اور بدعنوانی بچاناہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا جب ہم نےغریبوں کوبےسہارا، معیشت کومکمل زمین بوس ہونےسےبچانےکیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی راہ اختیار کی تو ان "رہنماؤں”نےمخالفت کی اورمکمل لاک ڈاؤن کامطالبہ کیا۔اب جبکہ دوسری لہرآئی ہےاور ہمیں پھرسےسمارٹ لاک ڈاؤن درکارہےتویہ عوام کی زندگیوں،انکی سلامتی سےمکمل بےنیاز،جلسوں پربضدہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایک دن کی محنت کےبغیر انکو میسر آنے والی "شاہانہ” طرزِ زندگی انکےخاندانوں کیجانب سےلوٹ مار اور عوام سےچھیناجھپٹی کےذریعے کمائی اور جمع کی گئی دولت کےتحفظ پر براہِ راست منحصر ہے ، یہ جلسے کرکے اپوزیشن سمجھتی ہے کہ یہی وہ آخری حربہ ہے جس کے ذریعے یہ ہم پر این آر او کیلئے دباؤ بڑھا سکتے ہیں مگر ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

  • سیاسی نابلد حرام کی کمائی پر پلنے والی پٹوارن فراڈن نانی 420 اور بلو رانی جیالی دونوں سرٹیفائیڈ سلکٹیڈ بیشرم اس ملک کو اپنے باپ کا حرام کا مال سمجھ کر چلانا چاہتے ہیں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >