پاکستان کو کورونا ویکسین کب تک مل جائے گی؟

پاکستا ن کو کوروناویکسین اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ملے گی، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کو کورونا وائرس کی ویکسین آئندہ برس کے پہلے تین ماہ کے دوران مل جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین خریدنے کیلئے 150 ملین ڈالر کے فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں، جلد اس کی منظوری بھی دیدی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فنڈز کی منظوری کے بعد ویکسین خریدی جائے گی، اور ہم امید کرتے ہیں کہ 2021 کے پہلے تین ماہ میں پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہوگی، پہلے مرحلے میں یہ ویکسین کورونا کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو دی جائے گی۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7 فیصد ہے، اس کی بڑی وجہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیاجانا ہے،جلسے جلوس بھی ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پشاور میں پولیو مہم کورونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت چلائی جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>