وزیراعظم کے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کےدورے کے دوران کن امور پر گفتگو ہوئی؟

وزیراعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی شریک تھے۔

آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز دورے کے دوران سول ملٹری لیڈر شپ کو ملکی و علاقائی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>