سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک، ایم کیوایم رہنما کا کرونا سے انتقال

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی حالت تشویشناک، ایم کیوایم رہنما کا کرونا کے باعث انتقال

رہنما ایم کیو ایم عادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ ایم کیو ایم رہنما کچھ دنوں سے کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ عادل صدیقی صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی کو راول پنڈی میں اےایف آئی سی منتقل کردیا گیا ہے جہاں سابق وزیراعظم کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ میر ظفراللہ جمالی عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔

سابق وزیراعظم ظفراللہ جمالی کواتوار کے روز راولپنڈی کے اے ایف آئی سے اسپتال میں عارضہ قلب کےباعث سی سی یومنتقل کیاگیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ظفراللہ جمالی کی حالت تشویشناک ہے اور ان سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔

واضح رہے کہ ظفراللہ جمالی 2002 میں وزیراعظم پاکستان منتخب ہوئےتھے اور 2004 تک وزیراعظم پاکستان رہے۔

انہوں نے تقریبا 55 برس قبل سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ظفراللہ جمالی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >