وزیر اعظم عمران خان کا وعدہ وفا ہونے لگا،نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا پہلا گھر بن گیا

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ اب وفا ہوتا نظر آ رہا ہے کیونکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت دارالحکومت اسلام آباد میں پہلا گھر تعمیر کر دیا گیا ہے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت بنائے جانے والے اس گھر میں 4 بیڈ رومز، اٹیچ واش رومز، 2 ٹی وی لاؤنج، باورچی خانہ اور سٹور روم شامل ہے۔ اس گھر کو خاص فیبریکیٹڈ مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے۔ جس کو ساڑھے 3 مرلے کی جگہ پر صرف 30 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس گھر کا خاص ڈیزائن 2 منزلوں پر مشتمل ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے کے مطابق اب باقی 49 لاکھ 99 ہزار 999 گھر بننا باقی ہیں۔ اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر عامر ضیاء کا کہنا ہے کہ یہ گھر بنانے میں استعمال ہونے والا پراجیکٹ مکمل طور پر انوائرمنٹ فرینڈلی ہے جو کہ کوریا سے درآمد کیا گیا ہے۔

عامر ضیا نے مزید کہا کہ اس میٹیریل کی 50 سالہ گارنٹی ہے جو کہ 5 دہائیوں تک اپنے رہنے والوں کو ہر قسم کے موسمی اثرات سے بھی بچا کر رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میٹیرل کو دیمک، آگ یا پانی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس طرح کے اور گھروں کی تعمیر کے لیے اگر پاکستان میں پلانٹ لگایا جائے تو ایک سال میں 18 ہزار گھر تعمیر کیے جا سکیں گے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم عامر ضیا نے یہ بھی بتایا کہ اس میٹیریل سے 2 منزلہ عمارت کے علاوہ اپارٹمنٹ بلڈنگ کی طرز پر 3 منزلہ عمارت بھی تعمیر کی جا سکے گی جس کو 7 سے 10 دن کے اندر اندر تعمیر کر کے رہائش کے لیے کھولا جا سکے گا۔

  • یہ جاہل اینکرز طنز کرنے کی بجائے اس پہ بھی بات کرتے کہ اب تک دیر کیوں ہوئی۔۔۔ ؟ بینکوں کیطرف سے قرضے دینے کے سلسلے میں ایک کیس سپریم کورٹ میں تھا جو سب ختم ہوگیا۔

  • The anchors seem just came out of bed , did makeup and sat in front of camera! They Did no home work and have zero knowledge of why this project got delayed! Very ignorant, I will fire such lazy ill informed anchors ! I would ban such channels who are misleading and don’t know the facts behind the delay of this project!!

  • Ya SmS puri Duneya ko ma dena chata han Imran khan shab mujy nhi janty par ma an ka bhot bra fan han an k ley apni jaan dy skta han qk ya apny pary waten Pakistan sy bhot peyar krty han
    I love You Sir


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >