وکلا گردی کب رکے گی؟ پنجاب بار کے الیکشن کے بعد وکلا کی ہوائی فائرنگ، گالم گلوچ
ہفتے کے روز ہونے والے پنجاب بار کے الیکشن کے نتائج آتے ہی جیتنے والے وکلا کے حامیوں نے جشن مناتے ہوئے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے،
وکلا نے فائرنگ کر کے قانون دھجیاں اڑا دیں اور بتا دیا کہ قانون دانوں سے بڑا قانون شکن کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔
پی بی سی کے نتائج آئے تو لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلا نے فائرنگ کی جس کی فوٹیجز بھی منظر عام پر آ گئیں جن میں وکلا کو رقص کرتے، فائرنگ کرتے اور جدید خودکار اسلحہ لہراتے اور باآسانی چہروں کو بھی شناخت کیا جا سکتا ہے۔
ایک علاقے میں تو ڈولفن اہلکاروں نے فائرنگ کی آواز سنی جائے وقوعہ پر پہنچے تو وکلا نے گالیاں دیں ، اس موقع کی ہوائی فائرنگ اور ڈولفن اہلکار کو گالیاں دینے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تہنا ڈولفن اہلکار شدید ہوائی فائرنگ سن کر موقع پر پہنچا لیکن وہ کر بھی کیا سکتا تھا
بہر حال ڈولفن فورس کے اہلکار کو سلام@ImranKhanPTI @UsmanAKBuzdar @InamGhani @OfficialDPRPP pic.twitter.com/y3mVUEXXIU— Police Diary (@policediary15) November 30, 2020
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ وکلا قانون کے رکھوالے ہیں ان کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔ پنجاب بار کونسل کو ہوائی فائرنگ کرنے والے وکلا کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
فیصل آباد میں وکلا کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ سول لائن میں اے ایس آئی امان اللہ کی مدعیت میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف اور تھانہ کوتوالی میں دو مقدمات درج کرلئے گئے۔ تاہم ابھی تک ان واقعات کیخلاف پولیس کی کوئی کارروائی یا کی جانے والی گرفتاری سامنے نہیں آئی۔
Pakistan ka sub say ganda tabqa Wakeel hain
Jo kuch nahi ban skta, wo phir wakeel ban jata hai
had to deal with lawyers in pakistan due to a legal issue, I never thought I would find somebody more lazy, corrupt and ruder than the Sindh Police, but the lawyers proved me wrong.
Just for comparison:
Sindh Police is 10 times worse than Punjab or KPK police.
And from what I know (I maybe wrong), lawyers in Punjab, specially Lahore are the worst in the country.
If Karachi lawyers are this bad, I cannot imagine how Lahore lawyers are.!