گلگت بلتستان الیکشن:خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

گلگت بلتستان الیکشن:خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

گلگت بلتستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا الیکشن ہوگیا۔ تحریک انصاف کے ایم ایل اے بیرسٹر خالدخورشید اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ڈاکٹر امجد کو ہرا کر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بیرسٹر خالدخورشید نے 22 ووٹ حاصل کئے جبکہ ڈاکٹر امجد جن کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے، نے 9 ووٹ حاصل کئے۔

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری 2 دسمبر کو ہوگی اور وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت گلگت بلتستان اسمبلی میں تحریک انصاف کی 22، پیپلزپارٹی کی 4، ن لیگ کی تین سیٹیں ہیں جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کچھ روز قبل کرلیا گیا ہے اور تحریک انصاف کے امجد زیدی اسپیکر اور نذیر حسین ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں۔

نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اورانکے والد خورشید خان جج رہ چکے ہیں۔ خالد خورشید نے حالیہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے عبدالحمید خان کو 1719 ووٹوں کے مارجن سے ہرایا تھا۔ انہوں نے 4836 جبکہ عبدالحمید خان نے 3117 ووٹ حاصل کئے تھے۔

  • Congratulations to Gillget Baltistan people and all over Pakistanis to kick him out all patwaries and jeyaalaas mentally sick people.
    گلگت بلتستان کی عوام کو بہت بہت مبارک باد قبول ہو اور ساتھ ساتھ تمام پاکستانی عوام کو بھی جنہوں نے پٹواری اور جیالے کی ذہنی غلامی کو شکست دے ھے اور آزاد نئے پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >