پاکستانی فائٹر طیارہ ہماری ٖفضائی حدود میں گھس آیا ۔ بھارتی میڈیا کا دعوی

 

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فائٹر طیارے نے لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر کے قریب پرواز کی ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی جنگی جہاز نے ایل او سی کے قریب پرواز کی اور چند جاسوس ڈرون طیارے بھی لائن آف کنٹرول کے قریب دیکھے گئے۔

رپورٹ میں بھارتی وزیر دفاع کا ایک بیان میں شامل کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ” پاکستانی طیارے کی پونچھ میں ایل او سی کے قریب پرواز بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جن کے تحت بارڈر کے 10 کلومیٹر کے علاقے میں کوئی جنگی جہاز پرواز نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جنگی جہاز کو پونچھ سیکٹر پر باآسانی آسمان میں اڑتا ہوا دیکھا جاسکتا تھا، اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر چند ڈرون طیارے بھی اڑتے ہوئے دیکھے گئےہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد بھارتی افواج کو ہائ الرٹ کردیا گیا ہے اور پتا لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ پاکستانی طیارے کی پرواز کسی غلطی کی بنا پر تھی یا پاکستان نےجانتے بوجھتے ایل او سی پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی وزارت دفاع کے فیس بک پیج پر بھارتی رپورٹ کو شیئر کرکے ردعمل دیا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ پاکستانی جنگی جہاز نے مقبوضہ کشمیر کے قریب پرواز کی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے بھارتی میڈیا کی ردعمل دینے کی رفتار بھارتی ایئر فورس سےزیادہ بہتر ہے۔

  • تو کیا تم لوگوں نے اپنی ائیر فورس مجرا کرانے کو رکھی ہے رسپونس کیوں نہیں دیا ائیر فورس اگر جواب نہیں دے سکتی تو اچار ڈال کر کھانے کو رکھی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >