اسٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز بھی تیزی برقرار، 42 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی

اسٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز بھی تیزی برقرار، 42 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیاسی گہما گہمی کے باوجود رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی کے بعد سٹاک ایکسچینج کی 42 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیسرے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 362.11 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے سٹاک مارکیٹ میں دلچسپی لینے کے بعد گزشتہ تین روز کے دوران پاکستان میں اسٹاک ایکسچینج میں 1200 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز بھی تیزی برقرار، 42 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 261.73 پوائنٹس اور رواں ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا اختتام 596.45 پوائنٹس کی تیزی سے 41665.27 پوائنٹس پر ہوا تھا۔

اسی طرح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں 362.11 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 42 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور کاروبار 42027.38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، تیزی کی بدولت سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 70 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >