میری پاکستان میں ایک جائیداد ہے،شہزاد اکبر نے اسحاق ڈار کی غلط بیانی بے نقاب کر دی

میری پاکستان میں صرف ایک جائیداد ہے کا راگ الاپنے والے اسحاق ڈار کی پاکستان میں کئی جائیدادیں ہیں، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر نے "میری پاکستان میں صرف ایک جائیداد ہے” کا راگ الاپنے والے اسحاق ڈار کی جائیدادوں کا کچا چٹھا کھول کر سب کے سامنے رکھ لیا، انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں ایک نہیں بلکہ کئی جائیدادیں ہیں اس کے علاوہ وہ کئی گاڑیوں کے مالک بھی ہیں۔

بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر کا اسحاق ڈار کے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی  اسلام آباد میں  6 ایکڑ اراضی، الفلاح ہاوَسنگ سوسائٹی میں 3 پلاٹ اور 8 گاڑیاں ہیں، اسحاق ڈار کی کچھ کمپنیاں بھی ہیں اور کچھ میں شراکت دار ہیں۔

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کرونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک طرف ہم نے لوگوں کو کرونا وائرس کی خطرناک وبا سے بچانا ہے تو دوسری طرف کاروبار اور تجارت کو بھی بچانا ہے تاکہ لوگوں کو بے روزگار ہونے سے بچایا جا سکے۔

دوسری جانب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اسحاق ڈار کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار نے پہلے پاکستان کا پیسہ لوٹا اور اب باہر بیٹھ کر کہہ رہے ہیں کہ ان کا پاکستان کی عدالتوں میں موقف نہیں سنا جا رہا، باہر بیٹھ کر یہ لوگ اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں، پاکستانی عوام کو اسحاق ڈار کا انٹرویو بار بار دیکھنا چاہئیے تاکہ ان کو ان لوگوں کی سچائی پتہ چل سکے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>