سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے

راولپنڈی: سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے۔ ظفر اللہ جمالی کے صاحبزادے عمر جمالی نے وفات کی تصدیق کر دی۔

سابق وزیراعظم دل کے عارضے  کے باعث راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔

میر ظفراللہ خان جمالی کی عمر 76 سال تھی اور انہیں رواں سال مئی میں کورونا بھی ہوا تھا جس سے وہ صحتیاب ہوگئے تھے۔

ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944ء کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے گاؤں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے پاکستان کے واحد وزیراعظم تھے۔

وہ مشرف دور میں ق لیگ کی جانب سے 21 نومبر 2002 کو وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور 26 جون 2004ء کو عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ 2018 کے الیکشن سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >