فری لانسنگ سے پاکستان کے زرمبادلہ میں نمایاں اضافہ ،10بڑے ممالک میں چوتھے نمبر پر

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 60 ہزار سے زائد فری لانسرز موجود ہیں، دی گلوبل گگ اکانومی انڈیکس کے مطابق پاکستان میں فری لانسرز کی تعداد بڑھنے سے 2018 کے مقابلہ میں اس شعبہ سے حاصل آمدن 42 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق 2018 میں پاکستان میں فری لانسرز کی تعداد 60 ہزار سے زیادہ تھی۔ اب فری لانسنگ انڈسٹری میں نمایاں ترقی اور فری لانسرز کے کام میں شعور کے باعث دنیا کے دس بڑے ممالک میں پاکستان چوتھا بڑا ملک ہے جبکہ اس فہرست میں بھارت کا ساتواں اور بنگلہ دیش کا آٹھواں نمبر ہے۔

اب وفاقی حکومت نے آئی ٹی سے متعلق برآمدات کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے ،چھوٹے سافٹ وئیر ایکسپورٹرز کو ٹیکس ریلیف دینے اور اسلام آباد میں 40 ایکڑ پر سافٹ ویئر سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والے 57 فیصد فری لانسرز کی عمریں 25 تا 34 سال ہیں۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ امریکا، بھارت، بنگلہ دیش اور فلپائن کے ساتھ ساتھ پاکستان میں فری لانسرز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

  • I bring more than million rupees every month into pakistan from last 3-4 years aur halat ye hai k mein bank account open nahi kr skta qk freelancer ko bank acknowledge e nai krti. Fake visiting card bnany prty hain accounts k liye. Bahir agar kisi ko pay krna hota hai to bank charges + taxes itne hoty hain k aadha paisa apna bahir rkhna prta hai.

    Maherbani krke thora reham karen hump, hum freelancers ko thori si asani di jaye to hum top 3 mein asani se aaskty hain.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >