ایم این اے فرخ حبیب کا نام استعمال کرکے لوگوں سے فراڈ کا انکشاف

پی ٹی آئی کے ایم این اے فرخ حبیب کا نام استعمال کرکے لوگوں سے فراڈ کا انکشاف، ملزم گرفتار

خبر رساں ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب کے نام پر سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں سے فراڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ملزم سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں سے فراڈ کر کے پیسے وصول کرتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبر قومی اسمبلی حلقہ پی پی کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی گئی تھی جس طرح ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا،

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نوکریوں کا جھانسہ دے کر ایک خاتون سمیت دو افراد سے تین لاکھ 75 ہزار روپے لوٹ چکا تھا، فیصل آباد سے گرفتار ہونے والا ملزم لوگوں کو یونیورسٹی اور سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کی نوکری کا جھانسہ دیتا تھا اور ان کے ساتھ فراڈ کرکے رقم وصول کرتا تھا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق فراڈ کے ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ایک لڑکی کا نوکری کے حصول کے لیے ملزم سے رابطہ کرا کر اسے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف سائبر ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کر لیا گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>