یورپی کمیشن نے پاکستانی پروازوںپر عائد پابندی اٹھانے سے انکار کردیا

یورپی کمیشن نے پاکستانی پروازوںپر عائد پابندی اٹھانے سے انکار کردیا

نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن نے پاکستانی پروازوں پر عائد پابندی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایوی ایشن کو سیفٹی اقدامات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

یورپی یونین کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پائلٹس کے لائسنس کے اجراء کو فول پروف بنانے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے یورپی کمیشن کی جانب سے ڈی جی سول ایوایشن کو ایک خط بھی لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لائسنس کے اجرا کے طریقے کار اور سیفٹی مینجمنٹ کیلئےاقدامات لیے جائیں۔

پاکستانی سول ایوایشن کی جانب سے سیفٹی مینجمنٹ کیلئے اقدامات لیے جارہے ہیں، جبکہ یورپی کمیشن اس سلسلے میں پاکستانی حکام کی مدد بھی کرتی رہے گی، عالمی ماہرین کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور اگر سیفٹی مینجمنٹ بخش رہے تو پاکستان کی پروازیں برطانیہ اور یورپ کیلئے کھول دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی جس کی وجہ یورپی یونین کا فیصلہ تھا۔

جس میں یورپی یونین کی ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے اور دیگر پاکستانی طیاروں کی یورپی ممالک میں پروازوں پر پابندی کو6 ماہ کیلئے بند کردیا تھا، اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوا تھا۔

  • پاکستانیوں نے خود تو ٹھیک نہیں ہونا لوگوں نے انہیں زبردستی ٹھیک کروانا ہے۔۔۔ خواہ ایف ٹی ایف ہو یا یورپی ایوی ایشن ہو۔۔۔

  • Buhat hee sharam ki baat hai , from one of the leading airlines in 60s to this. Nepotism , bribery and politics in national instititions and departments is now causing us worldwide embarrassment.

    I hope this is for good this time , for so long we have brushed everything under the carpet.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >