پاک فوج کا ایک اور اعزاز، پاکستانی کیڈٹ نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا
پاک فوج کے کیڈٹ حارث معراج کو رائل ملٹری کالج ڈنٹرون آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بہترین غیر ملکی کیڈٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کے کیڈٹ محمد حارث معراج کو آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج سے پاسنگ آؤٹ تقریب کے دوران بہترین غیر ملکی کیڈٹ کا اعزاز دیا گیا جس سے پاک فوج اور ملک کا نام روشن ہوا ہے۔
Cadet Muhammad Haris Mairaj, Pak Army declared overall best foreign national Military Cadet @ passing out parade held @ Royal Military College, Duntroon, Australia today. This is a testament to the highest training standards of dedicated & committed Junior leadership of Pak Army. pic.twitter.com/csqmAlwxvJ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 2, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج کی جونیئر لیڈر شپ کی تربیت کا معیار انتہائی بلند ہے اور وہ اپنے مقصد کے ساتھ کتنے مخلص ہیں۔ اور یہی پاک فوج کی جونیئر لیڈر شپ کے عزم اور اعلی تربیتی معیار کا مظہر بھی ہے۔
Banana Republic. Judges and civil servant "Dual National” Politician own business, residence in foreign countries. Army sending future officers to foreign countries. retired Army Officers prefers to leave the country and live foreign countries.