ترک مصنف نے ترک زبان میں وزیراعظم عمران خان کی سوانح عمری پر کتاب لکھ دی

بولوت بگچی جو کہ ورلڈ ٹورازم فورم انسٹیٹیوٹ کے صدر بھی ہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زندگی میں آنے والے اب تک کے نشیب وفراز پر کتاب تحریر کر دی ہے جس کو انہوں نے عمران خان کی آٹوبائیوگرافی کے طور پر متعارف کرایا ہے۔

اس کتاب کے سرورق پر انہوں نے عمران خان کو پاکستان کے ابھرتے ہوئے سورج کے طور پر لکھا ہے۔ اس کتاب کو آن لائن خرید کر پڑھا جا سکتا ہے، جس کا اعلان انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا۔

اس کتاب کے بارے میں ویب سائٹ پر لکھا گیا ہے کہ جس طرح کچھ لوگوں پر ایک خاص طبقے کا انحصار ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگ امید کی نئی کرن ہوتے ہیں

ان لوگوں پر ذمہ داریوں کا بہت بوجھ ہوتا ہے اور ان کے پاس طرح طرح کی تتلیوں کے ساتھ اڑنے کا بھی وقت نہیں ہوتا ایسے ہی رہنما ہیں پاکستانی وزیراعظم عمران خان ایسی ہی تقدیر کے ساتھ پیدا ہوئے۔

مزید لکھا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے ماضی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے آگے بڑھ رہے ہیں اور یاد رکھتے ہیں کہ کس طرح انہوں نے انتہائی تکلیف دہ دن بھی گزارے۔ کتاب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کی امید اور سورج کی وہ کرن ہیں جو زمین کو روشن کر دیتی ہے۔ جنہوں نے اپنے عقائد، کھیل اور ہر جگہ سے جو ملا اکٹھا کیا اور اس کو وقت پڑنے پر اپنے لوگوں کیلئے بروئے کار لائے۔

یہ کتاب اس لنک سے حاصل کی جا سکتی ہے

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >