شہباز گل کا جیونیوز کے اینکر شاہزیب خانزادہ پر غلط بیانی کا الزام

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے جیو نیوز کے اینکر شاہزیب خانزادہ پر غلط بیانی اور جھوٹ کا الزام عائد کردیا، شہباز گل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ویسے شاہزیب خانزادہ صاحب نے غلط بیانی اور جھوٹ کی حد کر دی ہے، پاکستان نے اس سال ٹوٹل 353 ملین ڈالر کی ایل این جی کی اسپاٹ خریداری کی ہے جو پاکستانی روپے میں 57 ارب روپے بنتے ہیں اور یہ چھوٹے ارسطو فرما رہے ہیں 122 ارب کا نقصان ہو گیا۔

شہباز گل نے طنزیہ کہا کہ یہ کمال کی صحافت ہے، خریداری کی 57 ارب کی اور گھاٹا پڑ گیا 122 ارب کا۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ ندیم بابر نے غلط بیانی کی، پروگرام میں ہم نے یہ نہیں کہا تھا کہ 122 ارب کا نقصان صرف ایک تاخیر سے ہوا ہے، ہم نے قومی خزانے کو پہنچنے والے 122 ارب روپے کے نقصان کی پوری تفصیل دی تھی۔

ان کا کہنا تھا ہم نے بتایا تھا کہ 2018 میں ایل این جی ٹرمینل پوری طرح استعمال نہ کرنے پر 45 ملین ڈالر ادا کیے گئے، پھر 2018 سے 2020 تک ٹرمینل پورا استعمال نہ کرنے سے 25 ارب روپے کا نقصان کیا گیا۔

شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ 30 ارب روپے کا نقصان اس سال کے 9 ماہ میں فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کرکے کیا گیا جب کہ 20 ارب روپے کا نقصان فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی وجہ سے سردیوں میں ہو گا اور 10 ارب روپے کا نقصان 2018کی سردیوں میں کیا گیا، اسی طرح 35 ارب روپے کا نقصان گرمیوں میں سستی ایل این جی ملنے کے باوجود اور یہ پتا ہونے کے باوجود کہ دسمبرمیں پاکستان کو ایل این جی چاہیے ہوگی، پھر بھی دیر کرنے سے ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان اگست اور ستمبر میں دیر سے ایل این جی خریدنے کی وجہ سے ہوا، ملک کا 122ارب روپے کا نقصان صرف غلط فیصلوں کی اور فیصلوں میں تاخیر کی وجہ سے کیا گیا۔

شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ ندیم بابر نے اپنا جھوٹ پکڑے جانے پر یہی جھوٹ شہباز گل سے بھی بلوا دیا۔

  • یہ شہباز گل اب بے عزت ہورہا ہے اس غیر ملکی نااہل کو پیرنی نے امپورٹ کروایا لگتا ہے۔ تمام شواہد کے باوجود ٹی وی پر آکر وضاحت کرنے کی بجاے پریس بریفنگ کرکے فارغ

  • میڈیا کے حرام خور جیؤ کے کتے روزا نہ کی بنیاد پر بھوکنا آپنا فرض سمجھتے ہیں ان کتوں کو نواج بھٹو اور زادرای شریف کی ھڈیوں نے آج یہاں تک پہنچا دیا ھے کہ بلیک میلنگ کریں جھوٹ بولیں۔ ان میڈیا کے کتوں کو شرم بھی محسوس نہیں ہوتی جب یہ میڈیا پر بیٹھ کر اعلیٰ اعلان جھوٹ بولتے ہیں۔

  • Geo news ko 2 sall ka LNG ka nuqsan nazar a gya or shahid khaqan abbasi ka LNG ka nuqsaan nazar nhi aya ye hoti ha lfafa shafat..wese b gro news patwaryon ka channel ha or lfafay bmd hony ki waja sy andhy ho gy hen…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >