گورنر پنجاب چودھری سرور اور ان کی اہلیہ کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

گورنر پنجاب چودھری سرور اور ان کی اہلیہ کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ٹرائلز کے سلسلے میں گورنر پنجاب چودھری سرور اور ان کی اہلیہ بیگم پروین سرور کو بھی کرونا ویکسین لگا دی گئی۔ انہیں آج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں کورونا ویکسین لگائی گئی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آمد کے موقع پر وائس چانسلر کے دفتر میں گورنر پنجاب کو کورونا ویکسین سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ یونیورسٹی میں 2 اکتوبر سے کورونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں، اور یہ کہ اب تک 7 ہزار لوگوں پر کورونا ویکسین کے ٹرائلز کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور کے تمام اسٹاف کو بھی کورونا ویکسین لگا دی گئی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا ابھی گیا نہیں واپس آ گیا ہے، خطرات بڑھ رہے ہیں، عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کورونا بے قابو ہوا تو ہیلتھ سسٹم کو شدید متاثر کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں چینی کمپنی کین سائینو کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کیے جا رہے ہیں اور یکم دسمبر کو پاکستان میں کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے لیے ایک اور چینی کمپنی نے خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ چینی کمپنی زافائی لانگ کام نے بیجنگ میں پاکستانی مشن سے رابطہ کر کے پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >