زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ پاکستان ٹاپ فائیو ممالک میں شامل

زیادہ سرمایہ کاری کے وعدوں کے ساتھ پاکستان ٹاپ فائیو ممالک میں شامل

ورلڈ بینک نے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں نجی سرمایہ کاری پر رپورٹ جاری کردی، رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے وعدوں کے ساتھ سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس چوتھے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے وعدے ہیں جس کی مالیت تقریباایک ارب نوے کروڑ ڈالرہے،جو ملکی ترقی کا صفر اعشاریہ چھ نو فیصد حصہ بنتےہیں،تھر بلاک ون کول فائر پاور پراجیکٹ بھی اس سے منسوب ہے جسکے مالی معاملات اسی عرصے کےدوران طے پائے۔

کوئلہ بجلی منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی)کے تحت عمل میں آیا ۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی energy security کو بہتر بنانے اورآئل سے کوئلے پرمنتقل کرکے بجلی کی پیداوار کی اوسط لاگت کو کم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

ساؤتھ ایشیا ریجن میں پہلی ششماہی میں سرمایہ کاری منصوبوں کی کل مالیت چار ارب نوے کروڑ ڈالر رہی۔پاکستان میں ایک ارب نوے کروڑ امریکی ڈالر ، بھارت ایک ارب چار کروڑ ڈالر، بنگلہ دیش میں ایک ارب بیس کروڑ ڈالر رہی۔

زیادہ سرمایہ کاری کے وعدوں کے ساتھ پاکستان ٹاپ فائیو ممالک میں شامل

رپورٹ کے مطابق ، پچھلے کچھ سالوں میں ،چین بنیادی انفراسٹرکچر اسپانسر رہا ہے ، جس نے جنوبی ایشیاء خصوصا پاکستان اور بنگلہ دیش میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر سست پیشرفت کو تیز کیا، قابل تجدید شعبے میں سرمایہ کاری کی کم شرح ظاہر کی۔

اس رپورٹ میں مزید روشنی ڈالی گئی ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں تجارتی قرضوں کی مالی اعانت ($ 1.4 بلین) سب سے زیادہ ہے ،جسمیں عالمی قرضوں کا نصف حصہ ہے۔ اس تجارتی قرض کا زیادہ تر حصہ پاکستان میں تھر بلاک اول کول فائرڈ پاور پلانٹ اور بنگلہ دیش میں ڈھاکہ ایلویٹڈ ایکسپریس وے سے ہوا ہے۔ یہ 1.1 بلین امریکی ڈالر کی مشترکہ تجارتی سرمایہ کاری ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >