پاکستان میں 7 دن کی قلیل مدت میں دو منزلہ گھر تعمیر کرنے کی ٹیکنالوجی متعارف
اسلام آباد کے انجینئر نے پاکستان میں تعمیراتی شعبے میں ایک حیرت انگیز ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ہے، جس کی مدد سے صرف 7 دن کی قلیل مدت میں ساڑھے تین مرلے میں دو منزلہ مکمل گھر تعمیر کیا جا سکتا ہے جو قیمت میں بھی دوسرے گھروں کے مقابلے میں انتہائی سستا ہے۔
خبر رساں ذرائع کی رپورٹ کے مطابق کورین ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے ساڑھے تین مرلے میں نہایت ہی پائیدار دومنزلہ گھر تعمیر کیا جا سکتا ہے، کورین ٹیکنالوجی سے بنے اس گھر میں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات میسر ہیں، یہاں پر حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ اس پورے آرائشی گھر کی قیمت صرف 28 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
ساڑھے تین منزلہ گھر کی تعمیر میں صرف سات دن لگتے ہیں، جس میں ہر منزل پر دو کشادہ بیڈرومز، کشادہ کچن، دو واش رومز اور ایک اسٹور روم بنایا گیا ہے، انجینئر نے گھر کی تعمیر کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ گھر زلزلہ پروف ہے اور اس کی وارنٹی 50 سال ہے۔
انجینئر کا گھر کی تعمیر کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ گھر انرجی ایفیشنٹ ہے اس میں پیور پولی ایتھوسن ہے، جو ایک عام گھر کے مقابلے میں تین درجے زیادہ بہترین آئسولیشن فراہم کرتی ہے۔
انجینئر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہماری ٹیکنالوجی کے مطابق یہاں پر پلانٹس لگیں اور ہم ایک پلانٹ کی مدد سے 18 ہزار گھر سالانہ کی بنیاد پر تعمیر کر سکتے ہیں، ہم پاکستان کے ہر بڑے شہر میں اس طرح کا پلانٹ لگانا چاہ رہے ہیں۔
انجینئر کا اپنے شاہکار کے حوالے سے مزید بتانا تھا کہ ہمارا اس طرح کے گھروں کی تعمیر کے پہلے فیز میں 50 ہزار گھر بنانے کا منصوبہ ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان ہماری مدد کرے تو ہم نہ صرف سستے گھر فراہم کرسکتے ہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کو روزگار بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
pata nahi koi fraudia na jo.
Flat pack houses are quite common in Germany the only major problem with them is their shelf life is 50 to 100 years max
You are right… but what is your shelf life…
Please Let the things happen…
Not built in 7 days but put together in 7 days .its prefabricated home in a control environment which takes about 2 months and then assembled with the help of a crane .This type of house is not ideal for Pakistan because of its weak fire resistance ..Entire house can be burnt down in 10 min.Material its build from are, actually act as fire accelerators when exposed.
The fire resistant factor is very important. Indeed it is a crucial point. If that can be taken care of, the idea is excellent and well suited for poor communities in Pakistan.
How can I contact him
Amazing