موسیقی کے فینز کیلئے خوشخبری،مدُھر گانوں کے ساتھ”کوک اسٹوڈیو 2020″آ گیا

پاکستان میں "کوک اسٹوڈیو” کے تقریباً ہر سیزن کو ہی منفرد انداز اور پیشکش کے باعث پسند کیا جاتا ہے، کوک اسٹوڈیو کے رواں سال کے سیزن کا بھی شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا مگر اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو چکی ہیں کیونکہ کوک اسٹوڈیو نے 2020 سیزن لانچ کر دیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کی جانب سے 2020 سیزن کیلئے آغاز پر ہی خوبصورت گیت ‘نہ ٹُٹیا وے’ خاص طور پر خواتین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس خوبصورت گانے کو گلوکارہ میشا شفیع،زارا مدانی، وجیہہ نقوی، صنم ماروی، فریحہ پرویزاور سحر گُل نے گایا گیا ہے، گانے کے آخر میں میشا شفیع نے ریپ بھی کیا ہے۔

اس گانے کی شاعری شجاع حیدر اور عاصم رضا نے ترتیب دی ہے جس اب مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ پہلی قسط میں ‘نہ ٹُٹیا وے’ کے علاوہ 2 اور گانے بھی ریلیز کیے گئے ہیں جن میں ‘دل کھڑکی’ اور ‘جاگ راہی’ گانا بھی شامل ہے

 

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >