ہتک عزت کیس:طلبی کے باوجود عدالت پیش ہوئے بنامیشا شفیع پاکستان آ کر واپس روانہ
علی ظفر ہتک عزت کیس: میشا شفیع پاکستان میں گانے کی ریکارڈنگ کروا کر عدالت پیش ہوئے بغیر کینیڈا واپس لوٹ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں، عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے باوجود گلوکارہ و اداکارہ علی ظفر ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش نہ ہوئیں مگر گانے کی ریکارڈنگ کروانے کے لیے پاکستان آ گئیں۔
میشا شفیع نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیے! علی ظفر ہتک عزت کیس، میشا شفیع پاکستان آئیں لیکن عدالت میں پیش نہ ہوئیں – میشا شفیع عدالت کی طلبی پر نہیں آئیں لیکن گانا ریکارڈ کرنے پاکستان پہنچ گئیں — عدالت میں پیشی کے بجائے میشا شفیع گانے کی ریکارڈنگ کے بعد واپس کینیڈا روانہ pic.twitter.com/9U2CbnH4XK
— ARY News (@ARYNEWSOFFICIAL) December 5, 2020
میشا شفیع کینیڈا سے پاکستان پہنچ کر کراچی اور لاہور کے میوزک سٹوڈیوز میں دو گانے ریکارڈ کرانے کے بعد دو روز پہلے واپس کینیڈا چلی گئی لیکن عدالت کے طلبی کے نوٹس کے باوجود میں میشا شفیع کو عدالت میں پیش ہونا مناسب نہیں لگا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی میشا شفیع کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Mohsin Abbas Haider was boycotted by the industry almost instantly & GEO refused to work with Khalil ur Rehman Qamar when their cases surfaced.
Why Meesha Shafi wasn't boycotted even after her plea agnst Ali Zafar had been dismissed thrice by 3 different authorities( inc LHC)?— Zaid (@za1dmalik) December 5, 2020
Meesha Shafi can feature in Coke Studio but can't appear in Court of Law for that case?
Just asking? JUST.
— Ahmad. (@Ahmadridismo) December 4, 2020
خیال رہے کہ لاہور کی عدالت نے علی ظفر ہتک عزت کیس میں میشا شفیع اور دیگر گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا تھا، عدالت نے میشا شفیع اور دیگر گواہان کو 27 اکتوبر، 7 نومبر، 14 نومبر ، 16 نومبر ، 23 نومبر اور 30 نومبر کو بھی طلبی کے سمن جاری کیے لیکن میشاشفیع سمیت کوئی گواہ عدالت میں پیش نہ ہوا۔
میشا شفیع نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنا آخری بیان عدالت میں ریکارڈ کروایا تھا، تاہم گزشتہ ایک سال سے میشا شفیع کی کہ غیر حاضری کی وجہ سے میشا شفیع کے بیان پر جرح التوا کا شکار ہے، میشا شفیع کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ میشا شفیع کا بیان فون پر ریکارڈ کر لیا جائے لیکن عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
دوسری جانب الزامات کا سامنا کرنے والے علی ظفر نے میشا شفیع کے کینیڈا سے پاکستان آنے تک کے تمام سفری اخراجات اٹھانے کی بھی پیشکش کی تھی، علی ظفر کی جانب سے کینیڈا سے پاکستان آنے تک کے تمام سفری اخراجات اٹھانے کی پیشکش کے باوجود میشا شفیع نا پاکستان آئی اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئی بلکہ رواں ماہ وہ پاکستان آکر دو سٹوڈیوز میں گانے کی ریکارڈنگ کروا کر واپس چلی گئی۔
makes Ali Zafar’s credibility strong