لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بری

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف قتل کے ایک اورمقدمہ کا فیصلہ سنادیا دیا گیا، عدالت نے عدم شواہد پرعذیر بلوچ کوبری کردیا،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عذیربلوچ چار مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کراچی میں شہری کے اغواء برائے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ سخت حفاظتی انتظامات میں ملزم عذیربلوچ کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نےعذیر بلوچ کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔

وکیل عذیر بلوچ کا موقف تھا کہ قتل کے مقدمے کا کوئی چشم دید گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوا، کیس میں عزیر بلوچ سمیت سات ملزمان کو نامزد کیا گیا،کس نے قتل کیا استغاثہ اس حوالے سے خاموش ہے۔

نامعلوم شہری کی لاش پولیس کو ملی مقتول کوئی شناخت ظاہرنہیں کی گئی، پولیس نے سیاسی بنیاد پرمیرے موکل کونامزد کیا۔

پولیس اہلکار کے بیان پرمیرے موکل کو نامزد کیا گیا جو موقع کا گواہ نہیں ہے،گواہ پولیس اہلکار نے تفتیشی افسر کو بیان دیا لیکن عدالت میں کوئی بیان نہیں دیا، استغاثہ کا موقف تھا شہری نوشاد کو چاکیوارہ کے علاقے سے اغواء کیا گیا،مقتول کو ایک کمرے میں رکھا گیا جہاں عزیر بلوچ ودیگرملزمان موجود تھے،عزیر بلوچ نے حکم دیا کہ اسے قتل کردو۔

اس سے قبل بھی عزیر بلوچ کو تین مقدموں میں بری کیا جاچکا ہے،کراچی کی مقامی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف بنائے گئے 3 مقدمات کا فیصلہ رواں ہفتے سنایا تھا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کے بعد عدالت نے عزیر بلوچ کو تینوں مقدمات میں بری کر دیا تھا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ شواہد کے بغیر ملزم کو سزا نہیں دے سکتے۔ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم اگر کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو جیل سے رہا کیا جائے۔عزیر بلوچ کے شریک ملزمان پہلے ہی مذکورہ مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔ عزیر بلوچ کو پولیس مقابلہ ، اقدام قتل اور ہنگامہ آرائی کے تین مقدمات میں بری کیا گیا تھا۔

  • اس کی بریت پاکستان کی تصویر ہے۔ یہ اسٹیبلشمنٹ اور زرداری دونوں کا لاڈلا ہے تو اسے بری ہی ہونا ہے۔ کاش میرے پاس طاقت ہوتی تو اسے تو بعد میں پکڑتا لیکن پہلے اس جج کو لٹکا دیتا جس نے اسے چار مقدمات میں بری کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >