نواز شریف کے بعد اب آصف زرداری بھی علاج کی غرض سے بیرون ملک چلے جائیں گے؟

خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف کے کامیابی کے ساتھ بیرون ملک علاج کی غرض سے پہنچنے اور اس کے بعد حکومت کی ان کو واپس لانے کے سلسلے میں بے بسی دیکھ کر اب آصف زرداری نے بھی علاج کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کا ارادہ کر لیا ہے۔

خبر دینے والے ادارے کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کے بعد بیرون ملک روانہ ہوں گے۔ قوی امکان ہے کہ سابق صدر30 جنوری کے بعد جائیں۔

اس حوالے سے آصف زرداری نے اپنے وکیلوں سے قانونی مشاورت شروع کر دی ہے۔ وفاقی حکومت نے بھی زرداری کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے، یہ کمیٹی سابق صدر کی ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لے گی جس کے بعد ہی ان کے بیرون ملک روانگی سے متعلق یقینی سے کچھ کہا جا سکے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >