پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کے مابین دوسرے سہ ملکی مذاکرات
وزارتِ خارجہ میں پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کے مابین دوسرے سہ ملکی مذاکرات کا آغاز، آذربائیجان کے سفیر کی شاہ محمود سے ملاقات۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں پاکستان ترکی اور آذربائیجان کے مابین دوسرے سہ ملکی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو اور آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے اپنے وفود کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کی۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ دوسرے سہ ملکی مذاکرات کی میزبانی ہمارے لیے باعث مسرت ہے، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو اور آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کو دوسرے سہ ملکی مذاکرات میں شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
Honoured to host 2nd 🇵🇰 🇹🇷 🇦🇿 trilateral meeting w/ my brothers FMs @MevlutCavusoglu @bayramov_jeyhun. Pakistan, Turkey & Azerbaijan enjoy close relations based on shared history, faith, culture & understanding. Our reverence for spiritual centers of 🇹🇷 & 🇦🇿 transcend generations pic.twitter.com/KeOeYEVZ9h
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 13, 2021
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کے درمیان یکساں ثقافتی، مذہبی اور تاریخی اقدار کی بنیاد پر گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے لوگ ، ترکی اور آزربائیجان کے روحانی مراکز سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔
پاکستان کی سربراہی میں ہونے والے سہ ملکی مذاکرات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی سطح پر روابط کے فروغ کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا جبکہ تینوں وزرائے خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سہ ملکی مذاکرات میں افغان امن عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بین الافغان مذاکرات کے انعقاد کو سراہتے ہوئے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی بھی تعریف کی گئی، اس کے علاوہ دوران مذاکرات تینوں ملکوں نے کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے اور مل کر اس وبائی چیلنج سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
🇵🇰 🇹🇷 🇦🇿 all have serious concerns on the systemic and gross human rights violations and crimes against humanity committed against Muslim minorities, including the rising trend of Islamophobia, and reiterated our resolve to jointly confront this at all relevant fora.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 13, 2021
وزارت خارجہ میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کے درمیان تجارت، معیشت، تعلیم، صنعت ،توانائی اور ثقافت کے شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی اور تینوں فریقین نے دہشتگردی بشمول ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے اس عفریت سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور کیا گیا۔
دوسری جانب وزارت خارجہ میں آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات کی، دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
FM @SMQureshiPTI held bilateral meeting with FM of 🇦🇿. They reviewed entire gamut of bilat ties incl. possibilities for enhanced collaboration in fields of oil&gas, agriculture,railways & education, and exchanged views on regional and int’l issues.#PakistanAzerbaijanFriendship pic.twitter.com/3nEIZfsZxO
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) January 13, 2021
ون آن ون ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آزربائیجان کے سرحدی علاقوں کو آرمینیا کے ناجائز قبضہ سے واگزار کروانے پر آزربائیجان کے وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی، جس پر آزربائیجان کے وزیر خارجہ نے آزربائیجان اور آرمینیا کے مابین حالیہ سرحدی تنازعہ میں آزربائیجان کی بھرپور حمایت پر پاکستان کی قیادت اور وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
Foreign Minister @SMQureshiPTI warmly welcomed Foreign Minister of Azerbaijan @bayramov_jeyhun
upon his arrival at the Foreign Office.@AzerbaijanMFA #PakistanAzerbaijanFriendship pic.twitter.com/hpCZgbXOuM— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) January 13, 2021