امریکی بلاگر سنتھیا رچی اور سینیٹر رحمان ملک کے درمیان صلح ہو گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنتھیا رچی اور سینیٹر رحمان ملک کے درمیان صلح ہوگئی، دونوں فریقین کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اپنے مقدمات کی درخواستیں واپس لینے کے لیے اپیلیں بھی دائر کر دی گئی ہیں۔
خبر رساں ذرائع کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کل ہونی ہے، بعد ازاں گزشتہ روز کیس کی سماعت سے قبل ہی دونوں فریقین سینیٹر رحمان ملک اور امریکی خاتون کے درمیان صلح ہو گئی ہے۔
امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی اور سینیٹر رحمان ملک کے درمیان صلح ہو گئی ۔ ۔ ۔#GNN #cynthia #BreakingNews @SenRehmanMalik pic.twitter.com/EkL87VOMvs
— GNN (@gnnhdofficial) January 13, 2021
خیال رہے کہ سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی جانب سے خود کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، جس پر پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔
دوسری جانب سینیٹر رحمان ملک نے امریکی خاتون کے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں امریکی خاتون کے من گھڑت، بیہودہ الزامات کے جوابات دینا توہین سمجھتا ہوں، امریکی خاتون کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں جس کا مقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
دو چار ملین کی بات تھی. اور رحمان ملک کی کون سی حلال کی کمائی تھی .
غریب عوام کی کمائی تھی.
.
They are ALL MOTHERFOOOKERS….They will PIPMP OUT THEIR MOTHERS IN. Heartbeat
Seems like the story similar to getting invited for US president’s inauguration. Wait for Cynthia Ritchie’s point of view as what exactly happened.