مدارس کے بچوں کو پی ڈی ایم جلسوں میں لانے کے خلاف حکومت کا بڑااقدام
پی ڈی ایم کو احتجاج کے لیے اب مدارس کے بچے نہیں ملیں گے؟ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے
وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج میں مدارس کے بچوں کی شمولیت روکنے کا پلان بنا لیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ٹاسک سونپ دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق آج مدارس کے علما اور منتظمین سے ملاقات کریں گے جس میں حکومتی پالیسی واضح کر کے انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں مدارس کے بچوں کی شمولیت کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا تھا کہ مذہب کی آڑ میں کسی کو سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مدارس کے بچوں کے حوالے اس نئے پلان کی وجہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک ہے جس کے تحت سربراہ مولانا فضل الرحمان 31 جنوری تک وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 31 جنوری تک استعفیٰ دیں ورنہ وہ اپنے کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔ اسی سلسلے میں پی ڈی ایم نے19 جنوری کو الیکشن کمیشن پاکستان کے سامنے بھی احتجاج کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
حکومت کا بہت اچھا اقدام ھے مدرسے کے بچوں کو اس فضلہ ڈیزل نے اپنے غلام بنائے ہوئے ہیں ان مدارسوں کے بچوں کے نام پر چندے وصول کرنے والا یہ دین فروش بہت بری طرح سے بچوں کی تذلیل کر رہا ھے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر مدرسوں کے بچوں کو استعمال کر رہا ھے تمام علماء اسلام کو اس دین فروش مذہب فروش فرقہ فروش قوم فروش فضل ڈیزلے کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے ھے فتوے دینے چاہئیں کیونکہ یہ مدرسوں کے بچوں کو آپنی کرپشن کو بچانے کے لیئے اور اپنے ذاتی مفادات کی خاطر استعمال کرتا آرہا ھے
He is using these poor kids for his political gain & the crocs are using this DRUM for their political gain….! #AndheerNagri banayi howi hai, pait kaat ke nikalo haram maal is se..
Government needs to go hard on Diesel take full legal action and also kee pressing on the corruption NAB cases
Instead can somebody just vanish him completely permanently
فضل الرحمان نواز اور زرداری کی طرح ایک ناسور ہے لیکن صرف اس کی وجہ سے مدارس کے طلبا کے سیاسی عمل میں حصہ لینے پر قدغن نہی لگانی چاہیئے۔ جب کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا یہی کام پی ٹی آئی کے لئے کرنے کے لئے آزاد ہیں تو مدارس کے طلبہ بھی یہ حق رکھتے ہیں کہ پی ڈی ایم یا تحریک انصاف کی حمایت میں سیاسی عمل میں حصہ لیں۔