نیب نے خواجہ آصف کی 10 بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ اور شیئرز کا سراغ لگا لیا

نیب نے لیگی رہنما خواجہ آصف کی 10 بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ اور شیئرز کا سراغ لگا لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ خواجہ آصف کی 10 بڑی کمپنیوں میں انویسٹمنٹ اور شیئرز کا سراغ لگا لیا ہے، قومی احتساب بیورو نے پرائیویٹ بروکرز سے خواجہ آصف کے شیئرز کی تمام تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔

احتساب عدالت میں جمع کروائی گئی نیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی آئی ٹی کمپنی میں ایک کروڑ سے زائد کی شیئرز ہیں،اس کے علاوہ خواجہ آصف کے تین نجی بینکوں میں ایک کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں۔

نیب کی تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے جمع کروائی گئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کے سوئی سدرن میں بھی 77 لاکھ سے زائد مالیت کے شیئرز ہیں، اینگرو کارپوریشن نیشنل ریفائنری میں بھی خواجہ آصف کے مجموعی طور پر نو لاکھ 34 ہزار روپے کے شیئرز ہیں، اس کے علاوہ ان کے دیگر فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں بھی لاکھوں کی مالیت کے شیئرز ہیں۔

نیب کا احتساب عدالت میں جمع کروائی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے 2010 سے 2020 کے درمیان تمام کمپنیوں میں انویسٹمنٹ کی اور ان کے شیئرز خریدے ہیں، نیب اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ خواجہ آصف کی کچھ مشکوک ٹرانزیکشنز اور جائیدادیں بھی سامنے آئی ہیں جن کی ابھی تحقیقات کرنا باقی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>