ندیم افضل چن کا استعفی منظور نہ کیا جائے، وفاقی وزراء کی وزیراعظم سے اپیل
ندیم افضل چن کا استعفی منظور نہ کیا جائے، وفاقی وزراء کی وزیراعظم سے اپیل
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی گئی ہے کہ ندیم افضل چن کا استعفی منظور نہ کیا جائے، جن وزرا کی جانب سے وزیراعظم سے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے ان میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور علی زیدی شامل ہیں۔
خبر رساں ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی رابطہ کاری ندیم افضل چن کے حکومت کے ساتھ کئی امور پر اختلافات تھے، اس کے علاوہ ندیم افضل چن سانحہ مچھ کے متاثرین کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے ناقد تھے۔
اسی سلسلے میں انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ بھی کیا تھا کہ "اے بے یار ومددگار معصوم مزدوروں کی لاشوں، میں شرمندہ ہوں”
اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشو۔۔۔میں شرمندہ ھوں
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) January 8, 2021
خیال رہے کہ منگل کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے واضح کیا تھا کہ جو شخص پارٹی کی پالیسی کے مطابق نہیں چل سکتا یا وفاقی کابینہ میں کیے گئے فیصلوں سے متفق نہیں تو وہ استعفیٰ دے کر میڈیا میں جاکر اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کرسکتا ہے۔
بعد ازاں خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو بھی ندیم افضل کی بعض باتوں سے اختلافات تھا جبکہ ندیم افضل چن بھی بحیثیت ترجمان دیگر سیاستدانوں پر تنقید کے حوالے سے کبھی وزیراعظم کی توقعات پر پورا نہیں اترے تھے، جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان اور ندیم افضل چن کے درمیان تناؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی۔
یہ میرے کمزور ایمان کی نشانی ھے کہ میں نے صرف مظلومین کے ساتھ ہمدردی کی سیاست نھیں کی۔۔ایک دربار سیاست یھاں ھے۔ایک روز-مھشر مجھے محمد وآل محمد کی سفارش۔لابی اور گداگری میری ضرورت ھے۔۔آجکل مقبول بیانیہ صرف سیاستدانوں کو گالیاں دینا ھے جو میں نا پہلے دیتا تھا ناں اب دوں گا۔۔۔ https://t.co/lo7eT4oC2b
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) January 10, 2021
دوسری جانب ندیم افضل چن نے بھی وزیراعظم کو بھجوائے گئے اپنے استعفے کی تصدیق کردی ہے اور انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف ایک معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں لیکن پارٹی سے وابستہ رہیں گے اور جب بھی عمران خان کو ان کی ضرورت ہوگی وہ دستیاب ہوں گے۔
Low level leaders keep a spokesperson.
دوسری شادی کے بعد ايسا ہوتا ہے۔
Get this Gondal out. He is not sincere.
This Gondal is a sweet talker but not committed or dedicated at all.
Appeal from all the guys from Batini horde for their Batini brother.
This is how this historically intriguer horde has polluted our peaceful society.