ملائیشیا میں پی آئی اے کا بوئنگ777 عدالتی حکم پر قبضے میں لے لیا گیا

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر قومی ایئرلائن کا بوئنگ777 ملائیشیا کے ایئرپورٹ پر عدالتی احکامات کے باعث تحویل میں لے لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کا کسی اور ملک میں تحویل میں لیا جانا بلاشبہ ایک ناخوشگوار واقعہ ہے مگر معاملے کے احسن طریقے سے حل ہونے تک مسافروں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے گی۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق اس معاملے میں برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور دوسری پارٹی کا کیس زیر التوا ہے، پی آئی اے اور برطانیہ کی عدالت میں زیر التوا دوسرے فریق کے مابین تنازع سے متعلق یہ یکطرفہ فیصلہ ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے اطلاعات ہیں کہ اس معاملے کو احسن انداز میں حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں قومی ایئر لائن نے سفارتی چینلز کے ذریعے معاملے کو اٹھانے کے لیے حکومت کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مسافروں کے لیے متبادل سفر کے انتظام یا اس معاملے کے بہتر انداز میں حل ہونے تک مسافروں کی دیکھ بھال کی جائے گی اور ایئرلائن اس حوالے سے خوب متحرک ہے۔

صحافی انس ملک کے مطابق یہ معاملہ پی آئی اے اور ویت نام کی کمپنی کے مابین ہے جس کے باعث ملائیشیا کے حکام نے عدالت کے حکم پر طیارے کو تحویل میں لیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >