حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
وفاقی حکومت نے رواں سال کے آغاز پر دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم نے اوگرا اور فنانس ڈویژن کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لٹر بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی اور قیمتوں میں کم سے کم اضافے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم نے اوگرا اور فنانس ڈویژن کی طرف سے پٹرول کی قیمت کو 13 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی۔ اور قیمتوں کو کم سے کم بڑھانے کا فیصلہ کیا۔نئی قیمتیں کچھ یوں ہوں گی
MS (Petrol) +Rs. 3.20/liter
High Speed Diesel + Rs. 2.95/liter
Kerosene. + Rs. 3.00/liter pic.twitter.com/b3aggvq4CQ— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 15, 2021
نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 109.20 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 113.19 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 76.65 روپے ہوگی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اوگرا اور فنانس ڈویژن نے پیٹرول کی قیمت میں 13.7 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.03 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.55 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15.33 روپے اضافہ کرنے کی سمری بھیجی تھی۔
یاد رہے کہ حکومت نے دسمبر کے اختتام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 95 پیسے فی لٹر تک اضافے کی منظوری دے دی تھی۔
Nice "قیمتوں کو کم سے کم بڑھانے کا فیصلہ کیا۔”
نواز شریف کا عذاب اج بھی پاکستان میں جاری ہے
مہنگی بجلی کی شکل میں
مہنگی ایل این جی کی شکل میں
معاشی تباہی کی شکل میں
قرضوں سے فضول پروجیکٹ بنانے کی شکل میں
اداروں کی تباہی کی شکل میں
منی لانڈرنگ کی شکل میں
کرپٹ لوگوں کو ترقی دینےکی شکل میں
پولیس میں قاتلوں کو بھرتیوں کی شکل میں
عذاب نیازی ہے تم جیسے نیازی کے پجاری
قوم یوتھ یہ پوسٹ پڑھتی جائے اور شرماتی جائے۔
لیکن بے شرم لوگ بھی کب شرمندہ ہو سکتے ہیں؟
ab a jayen tay patwari rotay huway. yeh nai pata keh international market main price kitni barhi hay…..pakistan main in ki bay bay tail nahi nikalti keh govt mehnga lay kay sasta beechay.
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ وزیراعظم نے اوگرا اور فنانس ڈویژن کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لٹر بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی اور قیمتوں میں کم سے کم اضافے کا فیصلہ کیا۔
Every time when they increase the price, they add this sentence. PMIK increased less price as ogra sent suggestion.