رائیونڈ میں انسانیت سوز واقعہ، 13 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جس میں سفاک ملزمان نے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا اور لاش کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو گئے۔

خبر رساں ذرائع کی رپورٹ کے مطابق 13 سالہ معصوم بچے حسن کو رائیونڈ کے نواحی گاؤں آرائیاں پنڈ سے دو روز قبل اغوا کیا گیا تھا، جس کی لاش ننکانہ صاحب سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کی لاش ایک روز پرانی ہے۔

پولیس کا مذکورہ واقعہ پر مزید بتانا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے، تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب بچے کے لواحقین کی جانب سے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی گئی اور بچے کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر الزام لگایا کہ پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا تھا لیکن بچے کو تلاش نہیں کیا گیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>