عمران خان میرے نزدیک سب سے ایماندار پاکستانی سیاستدان ہیں،کاوی موساوی

عمران خان میرے نزدیک سب سے ایماندار پاکستانی سیاستدان ہیں،کاوی موساوی

براڈشیٹ کمپنی کے سربراہ کاوی مساوی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان میں کوئی ایماندار سیاست دان ہیں تو میرے نزدیک وہ عمران خان ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن منصور علی خان نے کاوی مساوی کا خصوصی انٹرویو کیا جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی کمپنی کے ساتھ پرویز مشرف نے معاہدہ کیا۔

آپ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے خلاف تحقیقات کررہے تھے، عمران خان کی حکومت کے ساتھ بھی آپ کا پیشہ ورانہ تعلق رہا ہے، اگر آپ سے پوچھا جائے کہ ان چاروں حکومتوں میں سے سب سے شفاف حکومت کس کی تھی تو آپ کیا جواب دیں گے؟

براڈ شیٹ کمپنی کے سربراہ کاوی مساوی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی سوال ہی نہیں ہے میرے خیال میں ان چاروں حکمرانوں میں عمران خان سب سے زیادہ کلین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی وجہ ہے کیونکہ آج تک میں نے عمران خان یا اس کی حکومت سے متعلق کسی بھی مالی بدعنوانی کا نہ کوئی الزام سنا نہ ہی ایسے کوئی شواہد سامنے آئے ہیں۔

کاوی مساوی نے کہا کہ میں عمران خان کو آکسفورڈ کے زمانے سے جانتا ہوں وہ ایک باعزت شخص ہیں، مجھے حیرانگی ہوگی اگر کبھی عمران خان پر کسی مالی بدعنوانی کے الزام بھی لگے تو، مجھے شدید افسوس ہوتا ہے جب سیاسی طور پر ان پر ایسے الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اگر مجھے کسی کی ایمانداری پر اپنے آخری ڈالر سے شرط لگانی ہو تو میں عمران خان پر شرط لگانے سے بالکل نہیں کتراؤں گا۔

کاوی مساوی نے مزید کہا کہ اگر عمران خان پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھتے ہیں تو میرا انہیں مشورہ ہوگا کہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی انشورنس ضرور کروائیں کیونکہ پاکستان ایسا ملک نہیں ہے جہاں آپ کرپٹ لوگوں کو چیلنج کرکے محفوظ رہ سکیں۔

  • We all know IK a sincere man and he is a leader. My question is who is Kavi Mossavi.. Although he is a CEO of broadsheet, but his character is not clear and he is not telling the name of the person he met and dealt with… He is hidding many informations…..

  • اللّٰہ سبحان وتعالی عمران خان کو آپنے حفظ وامان میں رکھے اور دنیاوی شیطانوں کے شر سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >