خون سفید ہوگیا، راولپنڈی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ، دو چچا، ایک چاچی اور بیٹی قتل

 

خون سفید ہوگیا، راولپنڈی میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ، دو چچا، ایک چاچی اور بیٹی قتل

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے علاقے سموٹ میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس میں بھتیجوں نے زمین کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو چچا ایک چچی اور ان کی بیٹی کو ابدی نیند سلا دیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کے مزید چھ افراد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں کے علاقے سموٹ کے نواحی نواحی علاقے ڈھوک مر زیاں میں زمین کے تنازعے پر معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل اور افراد کو شدید زخمی کر دیا، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

خبر رساں ذرائع نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے مقتولین کا اپنے کزن کرامت حسین کے ساتھ زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا، جو وقت کے ساتھ شدت اختیار کرگیا، جس پر کرامت حسین کے بیٹوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 

  • ہمارے ملک کے اس پرانے گندے کمزور فرسودہ نظام میں واراثت کی غیر منصفانہ تقسیم بہت بڑا مسئلہ ہے جو طاقت ور ہوتا ہے وہ طاقت کے نشے میں کمزور کا حق دبانہ اپنا فرض سمجھتا ہے اور ریاست کی انتظامیہ کا ناقص ڈھانچہ اس پوری قوت فراہم کرتا اسی لیے ایسے واقعات آئے دن رونماء ہوتے ہیں افسوس اس کو درست نہیں کیا جاتا موجودہ زمانے کے ہم آہنگ کرنے سے ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر اس کو بہت بہتر کیا جا سکتا ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >