گوجرہ :بینڈ باجے بجا کر تدفین کی وصیت ، اہل علاقہ کی بھر بھرپور شرکت

بینڈ باجے بجا کر میت کی تدفین کا واقعہ، اہل علاقہ کی بھر بھرپور شرکت

گوجرہ کے علاقے محلہ عبداللہ پور کے رہائشی مقامی تاجر محمد سردار مغل کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوئی تو اہل خانہ نے بینڈ باجا بجایا اور ڈھول کی گونج میں اس کی تدفین کی گئی۔

مرنے کے بعد لوگوں کی کئی طرح کی وصیتیں سامنے آتی ہیں جس میں کچھ لوگ اپنی جائیداد، مکان، دکان، کاروبار سے متعلق وصیت کرتے ہیں مگر یہ اپنی طرز کی انوکھی وصیت تھی جس میں مرحوم کے سوگواران اور دیگر لواحقین کا کہنا ہے

کہ مرنے والے نے اس متعلق وصیت کر رکھی تھی جب کہ اس حوالے سے مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ مرحوم کے پیر نے اس حوالے سے حکم دے رکھا تھا کہ اس کے مرنے پر بینڈ بجایا جائے جس پر عمل کرتے ہوئے خاص طور پر بینڈ باجے کا اہتمام کیا گیا۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عام جنازوں کے برعکس اس جنازے میں بینڈ کے ساتھ ڈھول اور شہنائی بھی بج رہی ہے جبکہ جنازے کے شرکا میت پر پھول یا دعاؤں کی بجائے پیسے نچھاور کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار محمد سردار مغل کی نماز جنازہ کبوتراں والے قبرستان میں ادا کرنے کے بعد اس کی میت کو پینسرہ روڑ بائی پاس پر اسی کی ملکیتی جگہ پر لایا گیا تو وہاں پر بینڈ بجایا گیا مرنے والے شخص کو قبرستان کی بجائے اسی کی زمین پر دفن کیا گیا۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ شاید اس کے بعد اس شخص کی خانقاہ بنا دی جائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >