پاکستانی چائے کے شیدائی، 6ماہ کے دوران اربوں کی چائے پی گئے ، کیا کچھ درآمد کیا ؟

چائے پاکستانیوں کے لئے لازم و ملزوم اور سب سے اہم مشروب ہے، جس کے بغیر تو نہ پاکستانی کام کرسکتے نہ ہی کام آگے بڑھاسکتے، طلبہ پڑھ رہے ہوں تو ایک کپ چائے وقفے وقفے کے بعد ضروری، خواتین کیلئے کام کے دوران اور مرد حضرات کو جب بھی دے دی جائے شوق سے پی لیتے ہیں، شام میں ناشتے کے ساتھ اور رات کے کھانے کے بعد کا وقت تو چائے کیلئے مخصوص ہے۔

پاکستانی چائے کے اتنے شیدائی ہیں کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران چھیالیس ارب کی چائے پی گئے ہیں، رواں سال جولائی سے دسمبر کے دوران درآمد کی جانیوالی اشیا کی تفصیلات سامنے آگئیں،ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر تک پاکستان نے 46 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی،اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 1لاکھ 30 ہزار میڑک ٹن چائے درآمد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی دورانیے میں 35 ارب 80 کروڑ کی چائے درآمد کی گئی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 97 ہزار میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی، یعنی سالانہ بنیاد پر 31 فیصد سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران پاکستان نے 42 ہزار میٹرک ٹن ڈرائی فروٹ درآمد کیا، مالی سال2020-21 کے 6 ماہ کے دوران 7 ارب 94 کروڑ روپے کا ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا ہے،جولائی سے دسمبر تک 163فیصد زائد مالیت کا ڈرائی فروٹ درآمد کیا تھا، گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 3 ارب روپے کا ڈرائی فروٹ درآمد کیا تھا، گزشتہ مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 14 ہزار میٹرک ٹن ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران 24 لاکھ 89 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم درآمد کی جا چکی یعنی ایک کھرب 6 ارب روپے سے زائد کی گندم درآمد کی جاچکی ہے۔
5 لاکھ 68 ہزار 200 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی جاچکی ہیں، رواں سال 6 ماہ کے دوران 47 ارب روپے کی دالیں درآمد کی جاچکی، گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی نسبت 22 فیصد زائد کی دالیں درآمد کی جا چکی ہیں۔

رواں سال جولائی سے دسمبر کے دوران ایک کھرب 53 ارب روپے سے زائد کے موبائل فون درآمد کئے گئے،گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ کے دوران 96 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے، گزشتہ سال جولائی سے دسمبر کے مقابلے میں 59 فیصد زائد موبائل درآمد کئے گئے، 6 ماہ کے دوران 71 کروڑ روپے کی مالیت کا 72 کلو سونا درآمد کیا گیا، جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران 6 کھرب93 کروڑ روپے کی مشینری درآمد کی گئی، گزشہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں0اعشاریہ01 فیصد کم مشینری درآمد کی گئی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >