پی آئی اے طیارہ قبضے پر شیری رحمان نے تنقید کیلئے جعلی خبروں کا سہارا لے لیا ؟

 

ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر گزشتہ روز قبضے میں لیا گیا، جس پر رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان بھی بول اٹھیں، ٹویٹ کیا کہ ہنسیں یا رویں، غصے کے لمحات ہیں، تبدیلی سرکار نے کیا کیا؟ لائسنس گیٹ سے لے کر بین الاقوامی سطح پر عملی طور پر اسے بند کرنے تک، آپ کو دوسرے ممالک کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ راستوں ، یا حفاظت ، یا محض ہوائی جہاز کے مقابلہ سے آپ کو روکیں، آپ کے پاس پی ٹی آئی کے مظاہرے ہیں۔

شیری رحمان نے تبدیلی سرکار پر تنقید کی تو ساتھ ہی اپنے بھاری بھرکم تنقیدی ٹویٹ میں اس خبر کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کا جعلی اسکرین شاٹ شیئر کردیا، اسکریٹ شاٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملائیشیا نے صرف پاکستان کا جہاز پکڑا ہے،جہاز کے مسافر نہیں، جبکہ نیچے ٹکر لکھا تھا عمران خان کی بہترین فارن پالیسی۔

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارہ قبضے میں لینے پرمسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے،طیارے کے172مسافرتاحال پاکستان نہ پہنچ سکے،118مسافربراستہ دبئی سےرات11بجےاسلام آباد پہنچیں گے، 54مسافربراستہ دوحہ رات ایک بجکر40منٹ پرپہنچیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر برطانوی عدالت میں پی آئی اے اور ایک پارٹی کا کیس زیر التواء ہے،ملائیشیا میں عدالتی حکم پر طیارے کو قبضہ میں لیا جانا ایک ناخوشگوار صورتحال ہے،حکومتی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے ملائیشیا جانے والی پرواز کو کوالا لمپور ایئرپورٹ پر روک لیا گیاتھا،پرواز میں 170 مسافر موجود تھے، پی آئی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی آئی اے اور ایک آئرش کمپنی ایئر کیپ کے درمیان لیز کی ادائیگی کا معاملہ پچھلے کچھ عرصے سے چل رہا تھا اور اسی معاملے میں ملائشیا کی عدالت نے جہاز کو روکنے کا حکم دیا گیا،کمپنی نے ایک علیحدہ ملک میں جا کر پی آئی اے کے خلاف حکمِ امتناعی حاصل کیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >