الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ تحقیقات پبلک کرے، وزیراعظم کا مطالبہ

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ تحقیقات پبلک کرے، وزیراعظم کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کو کسی چینی والا یا پاپڑ والا نے فنڈنگ نہیں کی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرنے والے 40 ہزار افراد کی تفصیلات موجود ہیں، اس لیے الیکشن کمیشن ن لیگ، پی ٹی آئی، پی پی کی فارن فنڈنگ تحقیقات کو پبلک کرے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ فضل الرحمان کی پارٹی کی بھی تحقیقات کی جائیں، میں چیلنج کرتا ہوں کہ ان دونوں پارٹیوں کو بڑی بھاری فنڈنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2 ممالک سے فنڈنگ کی آفر ہوئی تھی مگرجنہوں نے مجھے آفر کی ان ممالک نے ان کو بھی فنڈنگ کی، فنڈنگ کی آفر کرنے والے ممالک کے نام نہیں بتا سکتا۔

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام پارٹیوں کی فارن فنڈنگ سے متعلق ہونے والی تحقیقات کو پبلک کرے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت براڈ شیٹ سے مکمل معلومات مانگے گی کہ کون کب ان سے ملا، براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موساوی سے رابطہ کر رہے ہیں، ظفر علی نامی شخص نے مجھ سے ملاقات کی تھی، اس نے بیرون ملک پڑے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی بات کی اور بدلے میں کچھ فیصد لینے کا کہا تھا، تاہم اس نے اپنا تعلق براڈ شیٹ سے نہیں بتایا تھا اگر براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو الزام لگا رہے ہیں تو ثبوت دیں۔

انہوں نے کہا کہ این آر او دینے سے براڈ شیٹ کو اربوں روپے دینا پڑے، زرداری نے اسمبلی میں کہا سرے محل میرا نہیں، سرے محل پر ایک ارب روپے حکومت نے وکلا پر خرچ کیے، اس کی فروخت سے پیسا پاکستان کو ملنا تھا، لیکن پرویز مشرف نے ان لوگوں کو این آر او دے دیا۔

  • الیکشن کمیشن ہمت کرے ہر پارٹی کی فنڈنگ عوام کو شو کرے کہ پاکستان اور فارن فنڈنگ دونوں جگہوں سے پارٹی فنڈ کہاں سے آئے؟ عدالت ہر پارٹی کے فنڈز خواہ وہ اندرونی ہوں یا بیرونی عوام کے سامنے پیش کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی عوام کے سامنے آسکے۔ نونی لیگ مافیاز نے ملک میں لوٹ مار کر کے منی لانڈرنگ کے زریعے دولتِ باہر بیجھوائ اور پھر پاپڑ والا فالودے والا ٹائپ دو نمبری اکاوئنٹس سے پیسے منگوائے کوئی ایک رسید یہ نونی مافیاز اور زارداری مافیاز نہیں دیکھا سکتا ھے میڈیا کے حرام خور بولیں نہ آپنے کرپٹ آقاؤں کی پارٹیوں کو تمھارے اکاؤنٹس میں پیسے کہاں سے آتے ہیں؟ میڈیا کی طوائفیں کبھی یہ سوال اپنے کرپٹ آقاؤں اور ان کے خاندانوں یا ان کے نمائندوں سے نہیں کریں گے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >