وفاقی کابینہ نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹا دیا

وفاقی کابینہ نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے عامر منظور کو ایم ڈی کے عہدے پر دوبارہ بحال کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ نعیم بخاری کی جانب سے ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے سے معطل کئے گئے عامر منظور کو دوبارہ بحال کر دیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری اور دو ڈائریکٹرز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، کیوں کہ ان کی عمریں 65 سال سے زائد ہو چکی تھیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ان ڈائریکٹرز کو اس لئے عہدوں سے ہٹایا ہے کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ ان بورڈ آف ڈائریکٹرز ممبران کو عہدوں سے ہٹایا جائے جن کی عمر 65 سال سے زائد ہو چکی ہیں، اسی لیے حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ان بورڈ آف ڈائریکٹرز ممبران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

فواد چوہدری کا خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکولیشن سمری کے ذریعے نعیم بخاری اور دو بورڈ آف ڈائریکٹرز ممبران کو اس لیے ہٹایا کیونکہ کابینہ کا باقاعدہ اجلاس بلانے میں وقت لگتا تھا، اسی لئے ادارے کو افراتفری جیسی صورتحال سے بچانے کے لیے فوری طور پر سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی گئی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جمعرات کو کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام کرنے سے روک دیا تھا اور دوران سماعت ریمارکس میں کہا تھا کہ نعیم بخاری کی عمر 65 سال سے زائد ہو چکی ہے، تاہم انہیں عمر کی چھوٹ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے پر تعینات کرنے کے لئے واضح وجہ کی ضرورت ہے۔

 

  • وفاقی کابینہ نے بہت اچھا فیصلہ کیا ھے تاکہ عوام کے سامنے کو ان ججوں کی اصلیت سامنے لائی جا سکے کہ کس طرح سے جب بھی حکومت کیسی ادارے میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرتی ھے تو عدالتیں اس میں روکاوٹیں ڈالتی ہیں لاھور ہائی کورٹ نے بھی بہت سے حکومتی اقدامات کیے فیصلوں کو واپس کروایا ھے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی بہت سے حکومتی اقدامات سے روکا گیا ھے نونی لیگ کا لگایا ہوا پی ٹی وی چیرمین عطاء الحق قاسمی 3 سالوں تک پی ٹی وی سے کڑوروں روپے کی طاقت ور گولیاں وہگرا کھاتا رہا ھے اس وقت تک عدالتیں سو رہی تھی اب ایک شخص پی ٹی آئی کی گورنمنٹ نے لگایا جو کہ پی ٹی وی سے تنخواہ تک نہیں لے رہا تھا اور انتہائی قابل شخص تھا اس کو ایک ماہ بھی عدالت نے کام نہیں کرنے دیا صرف اور صرف پی ٹی آئی حکومت نے عوامی مفادات کی خاطر قابل شخص کو کیوں لگا یا ؟ یہ پرابلم ھے عدالتوں کو کہ کہیں اداراہ ٹیھک نہ ہو جائے پاکستانی عدالتوں کا کردار عوام کی نظروں میں بہت مشکوک بنتا جا رہا ھے چیف جسٹس آف پاکستان کو ان عدالتوں کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا

    • اؤۓ گھنٹے، بہتری کے لیے اپنے مخصوص لوگ ہی رہ گئے ہیں جو اب بڑھاپے کی حدیں کراس کر
      چکے ہیں اور انکی قابلیت یہ ہے کہ وہ وزیر اعظم کے رنڈوے دور میں شریک غم رہے ہیں ، یا پھر جن کی چیخوں سے بنی غالہ کے درودیوار کانپ اٹھتے ہیں یا جو زلفی اور غیر زلفی کے پھندے میں جکڑے ہوتے ہیں ۔ کیا سارا پاکستان مر کھپ گیا ہے اور ایک بھی قابل اور جوان خون میسر نہیں ہے جو اس پچھتری بوڑھے سے بہتر ہو ۔ نالائقی، کاہلی ، سستی اور بے کاری کو کوئ راہ نہیں ہے ، جس طرح ملک کے دوسرے شعبوں میں میانوالی منجھیں بھرتی کی ہوئ ہیں اسی طرح ہر جگہ یہ بھینسیں جگالی کرتی نظر آتیں ہیں ، جہاں کسر رہ گئ ہے وھاں نسواری بھرے ہوئے ہیں یا مصبح الحق جیسے میانوالی کے چھنچھوندر ۔

  • PTI government don’t want any clash with IHC ,they had a geniun reasoning to keep Nahim Bukhari as a chairman cos he wants to work without salary which save millions of rupees for this white elephant PTV. shame on pti government.

  • بہت اچھا کیا وفاقی کابینہ نے تاکہ عوام کے علم میں آئے کہ عدالتیں کس طرح سے عوامی مفادات میں اداروں کی کارکردگی بڑھانے میں رکاوٹیں ڈالتی ہیں

    • Let the courts remove your appointees? Why do you do it for Courts by yourself? What are you afraid of from Courts? Let LHC and IHC give decisions against your government. You can then challenge those decisions in Supreme Court? Why the government is becoming pussy cat in every matter? Previously, you went flat in case of CCPO Lahore? He could have never been shot dead by LHC? At most, he would have been suspended but then Supreme Court would have restored him. That would have been big slap on the face of CJ LHC. But, now he is having his boot on the neck of CM Punjab.

      • You have raised your hopes too much on this inept and incompetent bunch of old turncoats . I can’t be sure why someone like you think that there is a iota of shame left in these poodles ? Just look at the recent fiasco of PIA plane which was confiscated on foreign land. Did they tell you that they stopped paying the lease of the plane for last 6 months and they were still operating it on international routes ? Did they tell you that none of their members went to fight the sue in Malaysian court. Just look at their foreign funding case. After 6 years of delaying techniques, they now admitted that there was illegal foreign funds collected for the part but they are now finger pointing to their own agents who submitted the affidavit in the courts that the funds were collected under the direction of the party leadership. Akber Baber is a founding member of PTI. An upright and honest person . He alone fought this case for last 6 years. He said that his party was highjacked by IK and bunch of other opportunists , when they diverted from their basic principles . More important , the funds were used for the personal expenses of the leadership in Pakistan .He is going after those people who abused the funds and purchased properties from them including the present president of Pakistan Arif Alvi. This is a bunch of opportunists who have zero credibility of heir own performance.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >