ملاقات کو غلط رنگ دینے کی کوشش پرچیف الیکشن کمشنرکا شیری رحمان کو جواب

حکمران جماعت پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر کی الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات۔۔ شیری رحمان کی ملاقات کو غلط رنگ دینے کی کوشش پر چیف الیکشن کمشنر کا جواب

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی ہے، پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کی تصدیق خود چیف الیکشن کمشنر نے بھی کی ہے۔

خبر رساں ذرائع کی رپورٹ کے مطابق جب پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی گئی تب الیکشن کمیشن پاکستان کی دوسری منزل پر اسکروٹنی کمیٹی پاکستان تحریک انصاف کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کر رہی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر کی ہونے والی ملاقات کے بعد سے یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی نے ایک روز قبل اپنے دعوے میں کہا ہے کہ "امریکا میں عمران خان کی تحریری ہدایات پر رجسٹرڈ ہونے والی دونوں کمپنیوں نے اگر کوئی فنڈز غیر قانونی طور پر اکٹھے کیے تو اس کی ذمہ داری ان دونوں ایل ایل سیز کو مینیج کرنے والے ایجنٹس پر عائد ہوتی ہے” اور دوسری جانب چیف آرگنائزر ہے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ہونے والی ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے بھی ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے اس ملاقات کو خصوصی برتاؤ قرار دیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "اسے خصوصی برتاؤ کہتے ہیں، پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے چیف الیکشن کمشنر سے جمعرات کو ملاقات کی جبکہ عمارت کی ایک منزل ہر اسکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کررہی تھی”

بعد ازاں خبررساں ادارے کے نمائندے کے رابطہ کرنے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا سیف اللہ نیازی سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "سیف اللہ نیازی الیکشن کمیشن میں یہ شکایت لے کر آئے تھے کہ بہت سے ووٹس مستقل پتے کے بجائے عارضی یا کسی تیسرے پتے پر رجسٹرڈ ہیں اور انہیں بتایا گیا کہ کمیشن اس معاملے کو دیکھ رہا ہے”

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا مزید کہنا تھا کہ "الیکشن کمیشن پاکستان غیرجانبدار ادارہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، الیکشن کمیشن تمام پارلیمانی پارٹیوں اور سیاسی جماعتوں کے لیے دستیاب اور قابل رسائی ہے اور وہ کمیشن آتے بھی ہیں”

  • دراصل یہ شیری شیطان روڈ کے اوپر سر عامُ یوسف رضا گیلانی نے پیروں والے ہاتھ پھروانےکی عادت کی وجہ سے سوچتی ہے کہ سب اسکی طرح ہاتھ پھروانے جاتے ہیں شیری آ نٹی بلو والی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >